تخت بھائی‘ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد ہوا

تخت بھائی‘ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے متعلق 20 نکاتی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد جاری جزوی لاک ڈاون کے دوران شام 04:00 بجے کے بعد پابندی کے حامل کاروباری مراکز مکمل طور پر بند، پاک آرمی اور ضلعی پولیس کابازاروں میں مشترکہ پیٹرولنگ جاری۔20 مارچ سے لاگو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پراب تک مختلف کاروباری مراکز،دکانات، ہوٹل اور گاڑیوں وغیرہ کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج،خلاف ورزی کے مرتکب ہزاروں افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کے متعلق جاری 20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدجاری،اس سلسلے میں ڈی پی اوسجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے تمام سرکلز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد اور امام برگاہوں کی انتظامیہ، آئمہ اور خطیب سے میٹینگزکی اورپانچ گانہ نمازسمیت تراویح اور ختم القرآن کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایاجارہا ہے جبکہ لاک ڈاون کے دوران شام 04:00 بجے کے بعد پابندی کے حامل کاروباری مراکزکو مکمل طور پر بند اور بازاروں میں پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ پیٹرولنگ جاری رہتا ہے۔ضلعی پولیس نے 20 مارچ سے لاگو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرشادی بیاہ تقریبات، کاروباری مراکز، ہوٹل،پیٹرول پمپ،جیم کلب، سروس سٹیشنز،سکولز، گاڑی، موٹرسائیکل اورکرکٹ گیمز وغیرہ کے خلاف اب تک 1436 مقدمات اور 2252 افراد کو گرفتارکرلیا گیاہے۔