محکمہ پولیس میں پولیس سنز کوٹہ کے مطابق سپاہی بھرتی ہونے کا عمل شروع

  محکمہ پولیس میں پولیس سنز کوٹہ کے مطابق سپاہی بھرتی ہونے کا عمل شروع

  

صوابی(بیورورپورٹ) محکمہ پولیس میں پولیس سنز کوٹہ کے مطابق سپاہی بھرتی ہونے کا عمل شروع ہو گیا۔ اس سلسلے میں پولیس لائن شاہ منصور میں جسمانی امتحان لیا گیا ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی موجودگی میں صوابی پولیس لائن روڈ پر امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ لیا گیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی سیف علی انسپکٹر لیگل فہیم خان،RI انسپکٹر نورالامین خان،OASIوصی اللہ خان،ٹریفک انچارج سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان،پی ایس او ٹوڈی پی او فضل آمین خان و دیگر پولیس آفیسران موجود تھے،ڈی پی او صوابی کے نگرانی میں پولیس سنز کی جسمانی ٹسٹ کا عمل انتہائی شفاف اور میرٹ پر ہوا۔جسمانی ٹسٹ کا عمل مقرر وقت میں دس امیدوار اپنے دوڑ میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -