آئی جی سندھ کا سندھ پولیس کے 177ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے سندھ پولیس کے 177 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کو برصغیر کی پہلی جدید پولیس فورس ہونے اور اسکے شاندار ماضی کی یاد دلانا چاہتا ہوں۔سندھ پولیس جب سے معرض وجود میں ئی ہے، اس کے دلیر،نڈر اور بہادر پولیس افسران اور جوانوں نے دہشت گردی جیسیخطرات/چیلنجز سے لے کر وبا/ وبائی امراض سے نمٹنے یا کوششوں میں انتہائی ثابت قدمی سے نا صرف پیش پیش رہے ہیں بلکہ ایسے تمام حالات کا مردانہ وار سامنا بھی کیا ہے۔ بحیثیت آئی جی سندھ مجھے سندھ پولیس کی قابلیت،پیشہ ورانہ صلاحیت اور کمیونٹی کی خدمت جیسے جذبے پر مکمل یقین اور اعتماد ہے۔ہم ج جس مشکل وقت سے گذر رہے ہیں اسکے تناظر میں مجھے وہ زمانہ یاد آ رہا ہے جب سندھ پولیس شہریوں کو ایک مہلک وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے میں سب سے آگے تھی۔ 1890 کی دہائی میں سندھ بھر میں ایک خوفناک وبا پھوٹ پڑی تھی اس وقت بھی مشکل گھڑی میں سندھ پولیس ہی سب سے گے تھی وہ قرنطینہ میں متاثرہ افراد کی مدد بھی کرتی اور وبا سے جاں بحق افراد کی تدفین بھی کرتی رہی جبکہ لوگ اپنے اہل خانہ کی تدفین تک نہیں کر سکتے تھے۔ آئی جی پی سندھ نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔سندھ پولیس ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔موجودہ حالات میں کورونا انفیکشن سے متاثر ہونیکے بوجودبھی سندھ پولیس اپنے فرائض انتہائی لگن،جانفشانی اور مستعدی سے انجام دینے میں مصروف ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مجھیپوری امید ہے کہ انشا اللہ سندھ پولیس اس وبا/کورونا وائرس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے،انکی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سرشار ایک حقیقی قابل اعتماد قوت کے طور پر ابھر کرسامنے آئے گی۔