ہنگو‘ قتل اور اقدام قتل مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت 5 گرفتار

ہنگو‘ قتل اور اقدام قتل مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت 5 گرفتار

  

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگو تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد،علاقہ شاہو خیل میں انٹیلی جنس بیس پر کاروائی کی،جو کامیاب رہی،گرفتار ملزمان کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھے،تھانہ سٹی ہنگو کے تمام علاقے جات میں پولیس بلا تفریق جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتی رہے گی،ایس ایچ او شاہ دوران خان۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاہ دوران کی قیادت میں بھاری پولیس نفری نے اورکزئی اور ہنگو اضلاع کے سرحدی گاؤں شاہو خیل میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف،دو پستول،ایک ریپیٹر اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیے۔ایس ایچ او شاہ دوران خان نے کامیاب کاروائی کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بھر پور انداز میں کاروائیاں کرنے کی ہدایات کی روشنی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر بھاری پولیس فورس کے ہمراہ اورکزئی اور ہنگو کے سنگم پر واقعی علاؤہ شاہو خیل میں چھاپے مارے۔جن کے نتیجے میں قتل سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاریوں رحمن خان ولدخواجہ مت خان اورلطیف خان ولدخواجہ مت خان ساکنان اورکزئی ایجنسی سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف،دو پستول اور ایک ریپیٹرسمیت سینکڑوں کارتوس قبضے میں لیے گئے۔شاہ دوران خان نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں بھی پولیس پہلے سے بھی زیادہ چابک دستی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور پولیس فورس ہر حال میں جرائم کا سد باب کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان،مال اور آبرو کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -