پبی‘ انور کلینکل لیبارٹری سوات کو کورونا وائرس تشخیص کی اجازت

  پبی‘ انور کلینکل لیبارٹری سوات کو کورونا وائرس تشخیص کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے انور کلینکل لیبارٹری سوات کو کورونا کی تشخیص کرنے کی اجازت دے دی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مقصود علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن حکومت کے شانہ بشانہ کرونا کیخلاف جنگ میں نبرد آزما ہے۔ اس سلسلے میں صوباء حکومت کو ایک خط کے ذریعے استدعا کی گء کہ کرونا کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے پراؤیٹ لیبارٹریز کی خدمات بھی حاصل کی جایئں۔ ابتداء طور پر چار لیبارٹریز کو منتخب کیا گیا اور ڈاکٹر آصف علی (ماہرپبلک ہیلتھ) اور ڈاکٹر جاوید محمد (ماہر بایؤ سیفٹی) پر مشتمل ایک ٹیم کے ذمہ ان لیبارٹریز کے تفصیلی معاینہ اور جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ان تمام لیبارٹریز کا صوباء محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور قومی ادارہ صحت کے وضع کردہ معیار کے مطابق تفصیلی معاینہ ہوا۔ دوسرے مرحلے میں ان لیبارٹریز کے کرونا ٹیسٹ کے رزلٹس کی تصدیق کے لیے نمونے دوبارہ قومی ادارہ برائے صحت کو بھیجے گئے۔انور کلینکل لیبارٹری سے بھیجے گئے نومونے کے رزلٹس موصول ہونے پر خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے انور کلینکل لیبارٹری کو کورونا کی تشخیص کرنے کی اجازت دے دی۔ مزید تین لیبارٹریز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر دیا جائے گا۔ سی ای او ڈاکٹر مقصود علی نے بتایا کہ اس پریکٹس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد آسانی سے اپنی تشخیص کر سکے تا کہ بغیر کسی تاخیر کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگایا جا سکے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مقصود علی نے کرونا وائرس کی مہلک وباسے نمٹنے کے لیے صوباء وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، سیکریٹری ہیلتھ سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر طاہر ندیم، اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والی ٹیکنیکل ٹیم ڈاکٹر امجد محبوب (ٹیم لیڈ برائے کلینیکل سٹریم) ڈاکٹر آصف علی (ماہرپبلک ہیلتھ) اور ڈاکٹر جاوید محمد (ماہر بایؤ سیفٹی) اور بالخصوص محکمہ صحت، ہیلتھ کئیر کمیشن کے پیشہ ور عملہ کی شاندار خدمات کو سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس کٹھن اور مشکل وقت میں ہم مخلصانہ اور سخت جاں فشانی سے اپنا کام جاری رکھیں گے کیونکہ ہم باہمی یگانگت، یک جہتی اور تعاون کے ذریعے ہی اس مہلک وبا پر قابو پاسکتے ہیں۔ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس مہلک وائرس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔