سانگھڑ، زہریلا کیک کھانے سے 2بچیاں جاں بحق

سانگھڑ، زہریلا کیک کھانے سے 2بچیاں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگھڑ(این این آئی)سانگھڑ کے گاؤں میں مبینہ طور پر کتوں کو مارنے کیلئے پھینکا گیا زہریلا کیک کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 2 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرلئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کھڈرو تھانے کی حدود گاؤں وزیرآباد میں پیش آیا جس میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 بچے تشویشناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں جبکہ متاثرہ دیگر 2 بچے آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ورثا کی نشاندہی پر ایک شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے، ورثا نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے گھروں کے نزدیک زہریلا کیک ڈالا جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ورثا کی تحریری رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔