ہنگو‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 35 دکاندار گرفتار

ہنگو‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 35 دکاندار گرفتار

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) ہنگومیں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر35دوکانداروں کوگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پردرجنوں مختلف گاڑیوں کوچالان کرکے لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے بھی وصول کئے گئے ہیں۔ڈی ایس پی سٹی حافظ محمدنزیرخان کی زیرنگرانی شہربھرمیں پولیس نے لاک ڈاؤن کی پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے 35دکانداروں جن میں کریانہ شاپس، کپڑے،چپل اور درزی شامل ہیں کو گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ سٹی میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پردرجنوں مختلف گاڑیوں کوچالان کرکے لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے بھی وصول کئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں عوام کو سہولت فراہم کرنے اور انسداد کورونا اقدامات کے پیش نظر کریانہ کی دکانیں اور اشیائے ضروریہ کی دیگر دکانیں شام 4بجے تک کھلی رکھی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کو اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے اوربازاروں میں رش اور ہجوم پر بھی مؤثر کنٹرول ہواور کورونا وائرس کا تدارک ممکن بنایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -