وزیر اعلیٰ محمود خان کی ڈی ایس پی نصیب شاہ پر فائرنگ کی مذمت

  وزیر اعلیٰ محمود خان کی ڈی ایس پی نصیب شاہ پر فائرنگ کی مذمت

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈی ایس پی شانگلہ نصیب شاہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے واقعے میں ڈی ایس پی نصیب شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور اُنہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزادی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -