معمر حوالاتی جان کی بازی ہارگیا

معمر حوالاتی جان کی بازی ہارگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل شیخو پورہ کا معمر حوالاتی ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا۔تھانہ اے ڈویژن پولیس کے اے ایس آئی محمد ادریس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا پولیس کے مطابق حوالاتی لیاقت جو کہ مقدمہ نمبری278/20بجرم 324/34تھانہ شرقپور شریف شیخوپورہ جیل میں بیمار ہوگیا جس کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا جس کے پوسٹمارٹم کے لیے علاقہ مجسٹریٹ سے اجازت کے بعد پوسٹمارٹم کیا گیا اور لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہلاکت کے اصل حقائق سامنے آسکے گے۔

مزید :

علاقائی -