کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کافیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں مسائل سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں حلقوں میں ہونے والی کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وزیراعظم اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔
اجلاس/فیصلہ