لاک ڈاؤن کے باعث 26 فیصد خواتین ملازمتوں سے فارغ ہوئیں، فافن

لاک ڈاؤن کے باعث 26 فیصد خواتین ملازمتوں سے فارغ ہوئیں، فافن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) سروے کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 26 فیصد خواتین ملازمت سے فارغ ہوئیں۔فافن سروے کے مطابق 14 فیصد خواتین کو مستقل طورپرنکال دیا گیا جبکہ باقی خواتین ملازمین کی خدمات عارضی طورپرمعطل کردی گئیں۔جن خواتین ملازمین کو نکالا گیا ان میں فیکٹری ورکرز، سیلز پرسنز، نجی اسکولز، اسپتالوں اور دیگرتجارتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔سروے کے مطابق ملازمت سے فارغ 15 فیصد خواتین کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 3 فیصد خواتین کا تعلق بلوچستان سے ہے۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطرف کارکنان کی اکثریت واجبات کی منظوری کی منتظر تھیں جبکہ 28 فیصد خواتین وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں امداد کیلئے درخواست دے چکی ہیں۔
فافن

مزید :

صفحہ اول -