غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 255 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچ گئی

غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 255 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچ گئی
غیرملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 255 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سینکڑوں پاکستانیوں کو لیکر پشاور پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پرواز ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای اے 815 دبئی سے 255 پاکستانیوں کو لیکر صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی جانب سے مسافروں کو مکمل سینٹائز اورسپرے کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -