کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 437 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد 18 ہزار873 ہوگئی

کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 437 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد 18 ہزار873 ...
کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 437 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد 18 ہزار873 ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  908  کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد18  ہزار 873  ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 20  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  437 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 4 ہزار  753  افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں  9  ہزار 164  لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 93  ہزار 859  ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ پنجاب کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پنجاب میں اب تک 7 ہزار 106 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ سندھ صرف 4 کیسز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے ۔ سندھ میں اب تک 7 ہزار 102 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 ہزار 907  ، بلوچستان میں ایک ہزار 136  ، گلگت بلتستان میں  340  ،  اسلام آباد میں 365   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   34   لاکھ 57    ہزار 768   ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 43    ہزار  205    ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 11  لاکھ  2  ہزار 914    افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں  11  لاکھ  47   ہزار  588   افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  45  ہزار 567  ، اٹلی میں 2 لاکھ  9  ہزار 328 ، برطانیہ میں ایک لاکھ  82   ہزار 260 ،   فرانس میں ایک لاکھ68   ہزار 396  ، جرمنی میں ایک لاکھ 64   ہزار 478 ، روس میں ایک لاکھ 24 ہزار 54،  ترکی میں ایک لاکھ 24  ہزار 54    اور ایران میں 96  ہزار 448   افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  66   ہزار650    تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28  ہزار710،  برطانیہ میں 28  ہزار 131 ، سپین میں 25 ہزار 100 ، فرانس میں 24 ہزار 760 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -