کس وٹامن کی کمی والے انسانوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں؟تحقیق سامنےآگئی

کس وٹامن کی کمی والے انسانوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہوتے ...
کس وٹامن کی کمی والے انسانوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں؟تحقیق سامنےآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے پوری دنیا میں تحقیق ہورہی ہے۔ایسی ہی ایک ری سرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان افراد کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کے ذیادہ توقع کی جارہی ہے۔برطانوی اخبارڈیلی میل  پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں اس موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں تعداد اس لئے ذیادہ ہے کیونکہ ان میں وٹامن ڈی کی کمی تھی۔

ماہرین کی اس ری سرچ کی ابھی عالمی اداروں اور سائنسدانوں کی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے واقعی وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے اتنی ذیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں لیکن کوئین الزبتھ اہسپتال کے ڈاکٹروں نے یہ دعوی کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کورونا وائرس کا اثر وٹامن ڈی کی کمی والے افراد پر ذیادہ شدت سے ہوتا ہے۔ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مریضوں میں وٹامن ڈی کی مقدار بڑھا دی جائے تو ان میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی۔

خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہے۔
انڈیا نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں چار مئی سے مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ ’وبا کے عروج سے گزر چکا ہے‘۔ برطانیہ میں اموات کی کل تعداد 26700 سے زیادہ
امریکہ میں گذشتہ چھ ہفتوں میں تقریباً 3 کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے ہیں