رائیونڈ کے نواحی علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل، لاش کہاں سے ملی؟ رمضان میں افسوسناک خبرآگئی

رائیونڈ کے نواحی علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل، لاش کہاں سے ...
رائیونڈ کے نواحی علاقے میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل، لاش کہاں سے ملی؟ رمضان میں افسوسناک خبرآگئی

  

لاہور(ویب ڈیسک) رائیونڈ کے نواحی علاقے وتنا پنڈ میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کو قتل کر کے لاش کو کھتیوں میں پھینک دیا گیا۔5 سالہ بچے کی لاش کھتیوں میں ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ،ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ،ایس ڈی پی او رائیونڈ اور دیگرافسران جائے وقوعہ پرپہنچے جہاں فرانزک و تفتیشی ٹیمیں اور تحقیقاتی اداروں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

ایس پی صدر غضنفر علی شاہ نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ شام کے وقت گھر سے کھیلنے نکلا تھا، بچے کی لاش گھرسے کچھ دور کھیتوں سے ملی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -