وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، کورونا فنڈ کیلئے72لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، کورونا فنڈ کیلئے72لاکھ روپے کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، کورونا فنڈ کیلئے72لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال اور چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے ملاقات کی،چیئرمین ٹیوٹا نے افسروں ،اساتذہ اورعملے کی جانب سے کورونا فنڈ میں 72لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ کو ٹیوٹا کے اداروں میں تیار ماسک ،شیلڈ ،سینی ٹائزر اور حفاظتی لباس بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا عین عبادت ہے،فنڈ میں جمع رقم حق داروں تک پہنچائیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کورونا وبا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے شہریوں کو سماجی فاصلے برقراررکھنا ہوں گے ،شہریوں سے اپیل ہے وہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں ،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -