افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے خوشخبری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) افریقہ میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) متحرک ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز افریقہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے 4 مئی کو کراچی سے ایتھوپیا کےلئے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کی پرواز 200 سے زائد افریقی شہریوں کو لے کر کراچی سے روانہ ہو گی۔

اس بابت ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز ایتھوپیا سے 250 سے زائد ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -