پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،وزیراعظم ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے ،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو پیغام میں کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے۔

وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہر صورت قیمتیں کم کرائیں بصورت دیگر ایکشن لیں

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -