" پشاور کے قصہ خوانی بازار میں باپ دادا کی حویلی ہونا کبھی سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ ۔ ۔ ۔" رشی کپور کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی

" پشاور کے قصہ خوانی بازار میں باپ دادا کی حویلی ہونا کبھی سمجھ میں نہیں آیا ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار رشی کپور گزشتہ دنوں چل بسے تھے اور ان کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی جس میں وہ نوے کی دہائی میں اپنے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ اور خواہشات کا اظہار کررہے تھے ۔ 

ویڈیو میں رشی کپور کاکہنا تھا کہ" 1990ء میں پشاور جاچکا ہوں، اور ہمیں بتایا گیا کہ یہ وہ حویلی ہے جہاں ہمارے( رشی کپور کے) والد ، داد ااور پرداد کا جنم ہو ا تھا، مجھے ایک سوال کا جواب نہیں مل رہا  کہ میں جانتا ہوں کہ میرے باپ دادا ، امیر لوگ نہیں تھے ، عام لوگ تھے تو ان کی حویلی ہونا کبھی سمجھ میں نہیں آیا، و ہ حقدار کیسے ہوگئے؟ کیونکہ بے چارے غریب آدمی ، پولیس سروس میں کام کرتے تھے، یا تو اس وقت بہت کم پیسوں میں حویلیاں بنتی تھیں، تو انہوں نے اپنے بچوں کے لیے بنا لی ہوگی یا کسی اور طریقے کسی سے قرض لے کر بنائی ہوگی ، یہ علاقہ قصہ خوانی ہے جس کے معنی ہیں " دی سٹریٹ آف سٹوری ٹیلرز" اور دیکھئے کہ راج کپور صاحب وہاں پیدا ہوتے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کہانیاں کیسے بنتے رہے، فلمز کیسے بناتے رہے،وہ بھی وہیں، پشاور کے اسی علاقے کے ہیں"۔

دوبارہ جانے کی خواہش کے بارے میں سوال کے جواب میں رشی کپور کاکہناتھاکہ" بالکل ہوتی ہے صاحب،  بہت خواہش ہوتی ہے، میں اپنے بچوں کو بھی دکھانا چاہتا ہوں کہ یہ ہمارا پشتینی گھر ہے، ہماری پیدائش تو ممبئی کی ہے ، میری ماں ، باپ اور باقی سب کی پشاور کی پیدائش ہے ، اور یہ نسل یہاں تک ہی ہے ، آگے تو نہیں جائے گی ، اگر اس زندگی میں موقع ملا تو جائیں گے ، نہیں ملا تو یہی سوچیں گے کہ رنبیر کپور اور اس کے بچوں کو موقع ملے تو وہ ضرور جا کر دیکھیں"۔

مزید :

تفریح -