بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کابھرپور جواب

بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک ...
بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کابھرپور جواب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج کی ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جس کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر حاجی پیر اور سنکھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسز نے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایاجس سے خواجہ بانڈی کی رہائشی خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کامو¿ثرجواب دیا جبکہ زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -