مائیکل جورڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ، حیران کن خبر آ گئی

مائیکل جورڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش بھی ...
مائیکل جورڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ، حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سابق باسکٹ بال چیمپئن مائیکل جورڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کے عوض 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔
تفصیلات کے مطابق شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال سٹار 1998ءمیں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہ ہوئی اور لوگ آج بھی ان کے کھیل کے دیوانے ہیں۔امریکا کے نامور سپورٹس ایجنٹ ڈیوڈ فاک نے ڈبلیو ایف اے این کے پروگرام ’بومر اینڈ جیو‘ میں اپنے سابق کلائنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اپنے دور کے مشہور ترین باسکٹ بال کھلاڑی پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے سے بہت ہی محتاط ہیں۔
ڈیوڈ فاک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق کلائنٹ مائیکل جورڈن کو ایک سے دو گھنٹے کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ باسکٹ بال ایجنٹ نے پیشکش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن انہوں نے کہا کہ خدا جورڈن پر رحم کرے، وہ بہت ہی کامیاب انسان ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس مواقع ہیں کہ وہ کیا چیز کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا۔ڈیوڈ فاک نے کہا کہ میں اس سے بہت متاثر ہوا کہ وہ اپنے نام سے جڑے کسی بھی پراجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ای ایس پی این نے سپورٹس کی دنیا کے ایک تاریخ ساز کھلاڑی مائیکل جورڈن کی زندگی پر مبنی ڈاکومنٹری ’ دی لاسٹ ڈانس‘ کی سیریز کاآغاز کیا تھا جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید :

کھیل -