کورونا کتنے عرصے چلے گی کوئی نہیں جانتا،خدشہ ہے6ماہ سے ایک سال تک اس صور تحال میں رہنا پڑسکتا ہے، وزیراعظم

کورونا کتنے عرصے چلے گی کوئی نہیں جانتا،خدشہ ہے6ماہ سے ایک سال تک اس صور تحال ...
کورونا کتنے عرصے چلے گی کوئی نہیں جانتا،خدشہ ہے6ماہ سے ایک سال تک اس صور تحال میں رہنا پڑسکتا ہے، وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لاک ڈائون کے منفی اثرات معیشت پراثراندازہورہے ہیں،ان حالات میں ٹیکس کلیکشن نیچے چلی گئی،کورونا کتنے عرصے چلے گی کوئی نہیں جانتا،خدشہ ہے6ماہ سے ایک سال تک اس صور تحال میں رہنا پڑسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیروزگار افراد کیلئے ویب پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا کے باعث مشکلات کا شکار ہے، احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے ،3ہفتے میں 81ارب روپے تقسیم کیے گئے،رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی ۔وزیراعظم نے کہاکہ بےروزگار افراد کےلئے ویب پورٹل لانچ کردیا ،لاک ڈاوَن سے بےروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں،بے روزگار افراد اپنا نام رجسٹرکروائیں گے ،بے روزگار افراد صرف اتنا بتائیں گے کہ وہ کہاں کام کرتے تھے ،تمام رجسٹرڈ بےروزگار افراد کو 12ہزار روپے دیئے جائیں گے ،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ رقم کی تقسیم کےلئے شفافیت کو بھی دیکھ رہے ہیں ،ویب پورٹل میں کورونا کی وجہ سے بےروزگاہونے والے افراد رجسٹر ہوسکیں گے،فنڈز زیادہ سے زیادہ مستحقین میں تقسیم کرنے کے خواہاں ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی کی تاریخ میں پہلی با ر اتنی بڑی رقم مختص ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نے ایک ماہ میں 30روپے پیٹرول کی قیمت کم کی ،ڈیزل روپے 27روپے کم کی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کسان سمیت عوام کو فائدہ پہنچانا ہے،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعددیگر اشیا میں بھی کمی آنی چاہیے،ہمیں خدشہ ہے ویب پورٹل پر ہر شخص نام رجسٹر نہ کرائے،ٹائیگر فورس ویب پورٹل پر رجسٹریشن کےلئے لوگوں کی مدد کرے،حکومت رقم صرف میرٹ کے مطابق د ے گی،عطیات کی رقم جہاں خرچ ہورہی ہے اس کی شفافیت یقینی بنائیں گے،مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایاجائےگا،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی صنعتوں کو چلانے کےلئے ان کی مدد کرنی ہے،ان حالات میں ٹیکس کلیکشن نیچے چلی گئی،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کورونا کتنے عرصے چلے گی کوئی نہیں جانتا،تعمیراتی شعبے کے لیے ایس او پیز پرعمل کرناضروری ہے ،ہمیں مشکلات کاسامناہے لیکن حالات ایسے ہیں کہ سب کو لیکر چلنا ہوگا،وزیراعظم نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کسان سمیت عوام کوفائدہ پہنچاناہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی،پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پردیگراشیاکی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -