”احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ کلیئر ہو گئے ہیں، بورڈ نے پیسے بھی کلیئر کر دئیے ہیں“

”احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ کلیئر ہو گئے ہیں، بورڈ نے پیسے بھی ...
”احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ کلیئر ہو گئے ہیں، بورڈ نے پیسے بھی کلیئر کر دئیے ہیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا آپ کلیئر ہو گئے ہیں، بورڈ نے میرے پراویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی کلیئر کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ میں نے ماضی میں جب بھی اس معاملے پر بات کرنے کی کوشش کی تو اچھوتوں کی طرح برتاﺅ کیا گیا لیکن میں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور آج پھر کر رہا ہوں۔ سلیم ملک کاکہنا تھا کہ کتنوں نے ہرجانے کا دعویٰ کیا اور کتنوں کو ملا، کورٹ کے باہر ہی صلح صفائی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے لوگوں نے بیانات دیئے، مگر میں کورٹ گیا اور وہاں سے کلیئر ہوا۔سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ وہ کیا کہتے ہیں اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ان کے صرف الزامات ہی ہیں، ثبوت بھی تو لائیں۔

مزید :

کھیل -