لاہور میں کورونا مریضوں کا احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور میں کورونا مریضوں کا احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور میں کورونا مریضوں کا احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب سے بڑا مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں نے ناقص انتظامات اور سہولتوں کے فقدان پر احتجاج کردیا ۔لاہورکے ایکسپو سنٹر میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج مریض احتجاج کرتے ہوئے ہال سے باہر نکل آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی یقین دہانی کے باوجود نہ تو کوئی ڈاکٹر ان کا علاج کرنے آ تا ہے اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام ہے ،عثمان بزدار کے نوٹس لینے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ درجنوں مریضوں کے لیے ایک ہی واش روم ہے جسے استعمال کرنے سے بیماری کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -