کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کی بڑ ی مدد کردی

کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کی بڑ ی مدد کردی
کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کی بڑ ی مدد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری اتوار کے روز کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی امداد پیش کریں گے۔ امداد کی مالیت ایک کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ اس میں طبی مشینوں اور لوازمات پر مشتمل 12 آئیٹم شامل ہیں۔ یہ ساز و سامان سعودی عرب کے علاوہ یورپ اور چین سے درآمد کیا گیا ہے۔اس امداد کا مقصد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ، فلسطینی وزارت صحت کی قدرت میں اضافہ کرنا ہے۔
مذکورہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر دی جا رہی ہے۔عمان میں سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں فلسطینی قومی فنڈ کے ڈائریکٹر وزیر رمزی خوری ، اردن میں فلسطینی سفیر عطا اللہ خیری اور اردن میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی شاخ کے ڈائریکٹر سعود بن عبدالعزیز الحزیم بھی شریک ہوں گے۔

مزید :

عرب دنیا -