وزیراعظم عمرا ن خان نے کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے شاندار اعلان کردیا

وزیراعظم عمرا ن خان نے کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے شاندار ...
وزیراعظم عمرا ن خان نے کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے شاندار اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا کہ کورونا کے باعث بے روزگار ہونے ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی، ویب سائٹ پر رجسٹرڈ بے روز گار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا اس وقت برصغیر میں سب سےکم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے، قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد چھوٹے کاروبار والوں کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس پروگرام کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔جو شخص ایک لاکھ روپے ریلیف فنڈ میں دے گا اس کے ساتھ حکومت 4 لاکھ روپےاضافی جمع کرے گی اور یہ رقم کورونا سے بے روزگار افراد پر استعمال ہوگی۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار مزدروں ،صنعتوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کو اس سے مالی امداد فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں احساس پروگرام کے اندر الگ پورٹل بنایا جائے گا جس میں بے روزگار لوگ اپنی رجسٹریشن کرسکیں گے۔

مزید :

قومی -