15 ہزار پاکستانی واپس آگئے، کتنے لاکھ واپس آنا چاہتے ہیں؟ معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

15 ہزار پاکستانی واپس آگئے، کتنے لاکھ واپس آنا چاہتے ہیں؟ معاون خصوصی قومی ...
15 ہزار پاکستانی واپس آگئے، کتنے لاکھ واپس آنا چاہتے ہیں؟ معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 38 ممالک سے 15 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے جبکہ ایک لاکھ پاکستانی واپسی کے انتظار میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے بتایا  کہ اس وقت 88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں، سعودی عرب سے 15 ہزار لوگ واپس آنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خصوصی پرواز چلانے کیلئے متعلقہ ملک کے سفیر سے رابطہ ہوتا ہے ، وہ سفیر ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون لوگ خصوصی پرواز کے ذریعے واپس جائیں گے اس لیے پاکستان  واپسی کے خواہشمند شہری متعلقہ سفارتخانے کی فہرست میں اپنا نام رجسٹرڈ کروائیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ آج سے 10 مئی کے درمیان 30 مزید پروازیں شروع کی جارہی  ہیں، پاکستانی شہریوں کو  واپس لانے کےلیے بہترین حکمت عملی سے کام کیا جارہا ہے۔ خصوصی پروازوں کے لیے مسافر ویب سائٹ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ مسافر دیگر اطلاعات کے ذرائع پر یقین نہ کریں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر کوئی بھی مسافر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

مزید :

قومی -تارکین پاکستان -