پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، ...
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز بند دروازوں کے پیچھے کھیلنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں 8 جولائی سے کرکٹ کی واپسی متوقع ہے اور اسی مہینے ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگست میں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے جانا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ہفتے تاخیر کے بعد 5 اگست سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز بند دروازوں کے پیچھے کروانے کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور دیگر عملے کی صحت کی حفاظت کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

کھیل -