’میں شادی کی تقریب میں تھی اور اچانک دولہا کی ماں نے شادی رکوادی‘ جانئے شادی کی سب سے انوکھی تقریبات کے بارے میں

’میں شادی کی تقریب میں تھی اور اچانک دولہا کی ماں نے شادی رکوادی‘ جانئے شادی ...
’میں شادی کی تقریب میں تھی اور اچانک دولہا کی ماں نے شادی رکوادی‘ جانئے شادی کی سب سے انوکھی تقریبات کے بارے میں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویب سائٹ Whisperپر ایک تھریڈ میں صارفین شادیوں کی تقاریب میں مختلف لوگوں کے شادی پر اعتراض کرنے اور شادی رکوانے کے انوکھے اور عجیب و غریب واقعات بیان کر رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تھریڈ میں ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں ایک شادی کی تقریب میں شریک تھی۔ وہاں جب پادری نے پوچھا کہ کسی کو کوئی اعتراض تو نہیں؟ اس پر خود دولہے کی ماں ہی کھڑی ہوگئی اور اعتراض کرکے شادی رکوا دی۔ خاتون اس لڑکی کے ساتھ اپنے بیٹے کی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن بیٹا بضد تھا۔ بالآخر آخری وقت پر خاتون شادی رکوانے میں کامیاب ہو گئی۔“

ایک اور لڑکی نے لکھا ہے کہ ”میں اپنے سابق بوائے فرینڈ کی بہن کی شادی میں شریک تھی جہاں دلہن کی ایک سہیلی نے اعتراض کرکے شادی رکوا دی۔ دلہن کی سہیلی نے انکشاف کیا کہ دولہا منشیات فروش ہے اور دلہن کو اس کایہ روپ پتا ہونا چاہیے۔ اپنی سہیلی کے اس انکشاف پر دلہن نے شادی منسوخ کر دی اور پولیس کو رپورٹ کر دی۔ اب وہ دولہا جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔“ایک نوجوان نے اس تھریڈ میں اپنا عجیب واقعہ سنایا کہ وہ ایک شادی کی تقریب میں شریک تھا جہاں دولہے کے شہ بالا نے ہی شادی پر اعتراض کر دیا اور تمام مہمانوں کے سامنے دلہن کے ساتھ محبت کا اظہار کر ڈالا۔ اسے لوگوں نے پکڑ کر تقریب سے باہر نکال دیا اور شادی بخیروخوبی انجام پا گئی تاہم کافی عرصے تک اس نوجوان کی حرکت پر لوگ بحث کرتے رہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -