کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، لیکن وہ کون سے کام ہیں جن کا منافع پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا؟ آپ بھی جانئے

کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، لیکن وہ کون سے کام ہیں جن کا منافع پہلے ...
کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، لیکن وہ کون سے کام ہیں جن کا منافع پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے اکثر کاروبار تباہ ہو چکے ہیں لیکن کچھ ایسے کاروبار بھی ہیں جن کا منافع کورونا وائرس کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ان کاروباروں میں پالتو جانوروں کی آن لائن کمپنیاں، ڈیٹنگ ویب سائٹ، ویڈیو سٹریمنگ سروسز، فوڈ ڈلیوری سروسز اور آٹا بنانے والی ملیں و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیس ماسک اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر سامان بنانے والی کمپنیوں کے منافع میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
فیس ماسک بنانے والی کمپنی کے عہدیدار اینڈریو کیسلر کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس جہاں کئی لوگوں کے لیے بدقسمتی ثابت ہو رہا ہے وہیں کچھ لوگوں کے لیے، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک نعمت بن کر آیا ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارے فیس ماسک اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوں گے۔ اب ہم اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ماسک بنا رہے ہیں او ر وہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں اورہمارے منافع میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔“