لاک ڈاﺅن کے دوران بھارت میں شادی، دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار کیسے پہنائے؟ دیکھ کر ہنسی نہ رُکے

لاک ڈاﺅن کے دوران بھارت میں شادی، دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار کیسے ...
لاک ڈاﺅن کے دوران بھارت میں شادی، دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار کیسے پہنائے؟ دیکھ کر ہنسی نہ رُکے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی میل جول میں فاصلے کی پابندی پر حکومتیں سختی سے عمل کروا رہی ہیں۔ ایسے میں بھارت سے ایک دولہا دلہن کی اس پابندی کے ساتھ شادی کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تقریب میں جہاں چند مہمان ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر کھڑے نظر آتے ہیں وہیں دولہا دلہن ایک دوسرے کو انتہائی انوکھے طریقے سے فاصلہ رکھتے ہوئے ورمالا پہناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنڈت پہلے دلہن کو دو لمبے ڈنڈے پکڑاتا ہے اور ان میں ورمالا لٹکا دیتا ہے۔ دلہن خود دولہا سے دور رہتے ہوئے ڈنڈوں کے ذریعے ورمالا دولہے کے گلے میں ڈال دیتی ہے۔ اس کے بعد دولہا دلہن کے ہاتھ سے ڈنڈے لے لیتا ہے اور پنڈت ان پر دوسری ورمالا لٹکا دیتا ہے اور دولہا اسی طرح دلہن کو یہ ورمالا پہنا دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دولہا دلہن کی ایک دوسرے کو ورمالا پہنانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا بہانہ بن رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -