تیل کی دولت سے مالا مال دنیا کا وہ ملک جہاں انڈوں کی قیمت مزدور کی مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہے

تیل کی دولت سے مالا مال دنیا کا وہ ملک جہاں انڈوں کی قیمت مزدور کی مہینے کی ...
تیل کی دولت سے مالا مال دنیا کا وہ ملک جہاں انڈوں کی قیمت مزدور کی مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہے

  

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کو رشک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن وینزویلا جیسے ملک کی حالت دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ بدانتظامی سر چڑھ کر بول رہی ہو تو تیل کی دولت بھی ممالک کے کام نہیں آتی۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ وینزویلا میں معاشی بحران اس نہج کو پہنچ چکا ہے کہ انڈوں کی قیمت مزدور کی ایک مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں وینزویلاکی حکومت کی طرف سے 27اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈوں، گوشت کے چند ٹکڑوں اور ساسیج کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ صدر نکولس میڈورو کی طرف سے مقرر کی گئی مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ صدر نکولس کی طرف سے حال ہی میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 4لاکھ بولیور (وینزویلن کرنسی) طے کی گئی ہے لیکن آپ 4لاکھ کا سن کر حیران مت ہوں، وینزویلا کی کرنسی کی قیمت اس قدر گر چکی ہے کہ 4لاکھ بولیور صرف 363پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔ ان کے مقابلے میں انڈوں، پاﺅڈر دودھ اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی جو قیمت مقرر کی گئی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -