سندھ میں اب تک کورونا کے کتنے ٹیسٹ ہوئے اور مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟مراد علی شاہ نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

سندھ میں اب تک کورونا کے کتنے ٹیسٹ ہوئے اور مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟مراد علی ...
سندھ میں اب تک کورونا کے کتنے ٹیسٹ ہوئے اور مریضوں کی تعداد کتنی ہے؟مراد علی شاہ نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3259 ٹیسٹ کئے تھے، صوبے میں 427 میں سے کراچی میں 376 کیسزآئے ہیں، اب تک 61020 ٹیسٹ ہوئے ہیں اورمریضوں کی تعداد 7102 ہے،آج کے روز 46 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کوچلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 فیصد کے ساتھ 1341 ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث 4 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 122 ہوگئی، اس وقت 5639 مریض زیرعلاج ہیں، 4390 مریض اپنے گھروں، 733 کورونا سینٹرز اور516 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں 18 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -