20 مارچ سے لاپتا لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ برآمد، قاتل کون نکلا؟

20 مارچ سے لاپتا لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ برآمد، قاتل کون نکلا؟
20 مارچ سے لاپتا لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ برآمد، قاتل کون نکلا؟

  

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے 20 مارچ سے لاپتا لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ضلع بارہ بنکی کے جگت پال نے 20 مارچ کو درخواست جمع کرائی تھی کہ اس کی بیٹی کو آکاش نامی نوجوان بہلا پھسلا کر گھر سے لے گیا ہے۔ پولیس نے کئی روز تک لڑکی کی تلاش کی لیکن اس کا کوئی پتا نہیں چلا۔

23 اپریل کو پولیس کو ایک پل کے نیچے سے ایک لاش کا ڈھانچہ ملا ، کپڑوں اور ڈی این سے شناخت ہوئی کہ یہ جگت پال کی بیٹی کی لاش ہے۔ پولیس نے جمعہ کو کارروائی کرتے ہوئے آکاش نامی ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے اقبالی بیان میں لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ اسے کسی اور خاتون سے محبت ہوگئی تھی لیکن جگت پال کی بیٹی اس کی راہ میں رکاوٹ تھی جس کی وجہ سے اسے قتل کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -