کورونا وائرس کا شکار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اہل خانہ کی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

کورونا وائرس کا شکار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اہل خانہ کی صحت سے ...
کورونا وائرس کا شکار سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اہل خانہ کی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ پاک کے کرم سے میرے بچے اور میں بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قدرت کی طرف سے جاری امتحان کا ہمیں صبر اور استقامت سے سامنا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام احباب کی خصوصی دعاﺅں کا شکر گزار ہوں۔ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پوری دنیا میں جاری اس بیماری سے تمام انسانوں کی حفاظت فرما۔

مزید :

قومی -