بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی،وطن کب پہنچیں گے؟تفصیلات آ گئیں

بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی،وطن کب پہنچیں ...
بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو سفر کی خصوصی اجازت مل گئی،وطن کب پہنچیں گے؟تفصیلات آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے،عوام کے لیے بین الاضلاعی و ریاستی سفر پر بھی پابندی ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچنے کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں سے الگ الگ گاڑیوں میں واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں سے سے 5 مئی کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -