مسلم لیگ ن کے سوشل میڈ یا ونگ کے اہم ممبر انتقال کر گئے ،مریم نواز غمزدہ ہو گئیں

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈ یا ونگ کے اہم ممبر انتقال کر گئے ،مریم نواز غمزدہ ہو ...
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈ یا ونگ کے اہم ممبر انتقال کر گئے ،مریم نواز غمزدہ ہو گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن سوشل میڈ یا کے اہم ممبر اور لیگی کارکن عمران شفیع انتقال کر گئے جس پر مریم نواز نے تعزیت کا اظہار کیا۔عمران شفیع حرکت قلب بند ہونے کے باعث فوت ہوئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو اور مجھے مسلم لیگ ن فیملی کے اس رکن کے بچھڑ جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ اللّہ رب العزت انکی بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

مزید :

قومی -