لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بیروزگاری بڑھی، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بیروزگاری ...
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بیروزگاری بڑھی، تازہ سروے میں حیران کن انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بیروزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

گیلپ کی جانب سے 17 ممالک میں لوگوں سے آمدن میں کمی یا نوکری ختم ہونے کے حوالے سے سوالات کیے گئے ۔ پاکستان میں  84 فیصد لوگوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران  ان کی آمدنی میں کچھ نہ کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ سروے میں شریک 10 میں سے 7 پاکستانیوں یعنی 68 فیصد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی نوکری ختم ہوگئی ہے۔

گیلپ کے مطابق سروے کیے گئے 17 ممالک میں سے  آمدنی میں کمی اور نوکری ختم ہونے کی شرح پاکستان  میں سب سے زیادہ ہے۔

گیلپ کے سروے میں شریک 49 فیصد لوگوں نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام عارضی طور پر بند ہوگیا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -