اتوار سے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اتوار سے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اتوار سے ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اتوار سے بدھ تک ملک میں گرد کا طوفان اور بارش متوقع ہے جس پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش ہوسکتی ہے جب کہ بعض علاقوں میں اولے بھی گرسکتے ہیں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور کمیونیکیشن ایند ورکس کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایمرجنسی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم اے کو صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔

مزید :

قومی -