بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.7فیصد ہو گئی 

بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.7فیصد ہو گئی 
بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.7فیصد ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.7فیصد ہو گئی ، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 22.9فیصد رہی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں 372ٹیسٹک ئے گئے جن میں سے 89 مثبت آئے ،گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز 14اضلاع میںرپورٹ ہوئے ، بلوچستان میں کیچ اور خضدار میں 16، 16، نصیر آبد سے چھ ، پنجگور سے پانچ ، لورالائی اور سوراب سے چار، چار اور ژوب سے تین کیسز رپورٹ ہوئے ۔

کورونا آپریشن سیل کے مطابق گوادر سے دو ، ہرنائی ،قلعہ عبداللہ ، جعفر آباد ، بارکھان سے کورونا کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔کورونا آپریشن سیل کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے 16اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔
بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار505ہو گئی ، دو روز قبل یہ تعداد ایک ہزار 404 تھی ، بلوچستان میں کورونا کے 715ٹیسٹ کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے ، مشتبہ کیسز کی تعداد 914 ہے ۔
ادھر فیصل آباد میں کورونا سے مزید دو مریض انتقال کر گئے ، محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹوں میں مزید 77افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
حیدر آباد میں بھی دو افرد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے جب کہ مزید 182افراد میں مہلک وائر س کی تشخیص ہوئی ۔حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح18فیصد ہو گئی ہے