کورونا ویکسین کی عالمی تقسیم  میں عدم مساوات، ایمنسی انٹرنیشنل کا بھی تشویش کا اظہار

کورونا ویکسین کی عالمی تقسیم  میں عدم مساوات، ایمنسی انٹرنیشنل کا بھی تشویش ...
کورونا ویکسین کی عالمی تقسیم  میں عدم مساوات، ایمنسی انٹرنیشنل کا بھی تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا ویکسین کی عالمی تقسیم میں عدم مساوات پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہم شروع کر دی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین بنانے والی بڑی کمپنیوں سےدرخواست کی کہ ویکسین کی قلت ختم کرنے کے لئے  چھوٹی کمپنیوں سے بھی ویکسین  فارمولا شیئر کیا جائے۔

شروع کی گئی آن لائن مہم میں کہا گیا کہ فارماسوٹیکل کمنیاں چھوٹی کمپنیوں سے اپنا فارمولا اور معلومات شیئر کریں تو کورونا وباء سے جلد اور عالمی سطح پر چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ۔ ابھی وقت ہے ، حرکت کریں ، چھوٹی کمپنیوں سے رابطہ کریں اور انہیں قائل کریں کہ ویکسین لگوانا ہر انسان کا حق ہے لہذا دنیا میں ہر شخص کی ویکسین تک رسائی ہونی چاہئے۔

موجودہ حالات میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی فارماسوٹیکل کمپنیاں ویکسین کی ترسیل ٹھیک نہیں کررہی۔جس کی وجہ سے دنیا کے غریب ممالک کے لوگ جو ویکسین کے منتظر ہیں انہیں ویکسین نہیں مل رہی۔