پولیس کا سنوکر کلب پر چھاپہ، دو نوجوانوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، انتہائی دردناک تفصیلات

پولیس کا سنوکر کلب پر چھاپہ، دو نوجوانوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، ...
پولیس کا سنوکر کلب پر چھاپہ، دو نوجوانوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی، انتہائی دردناک تفصیلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے یعقوب آباد میں پولیس چھاپے سے خوفزدہ دو نوجوانوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

تھانہ سٹی پولیس نے یعقوب آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سنوکر کلب پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر نوجوان صداقت علی اور دیول مسیح اتنے خوفزدہ ہوئے کہ انہوں نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق انتہائی اونچائی سے نیچے گرنے کے باعث دونوں نوجوانوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ ان کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمی نوجوانوں کو تحصیل ہسپتال بورے والہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے سنوکر کلب کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔