ڈی جی خان میں پرائیویٹ یونیورسٹی بنانے والے اوورسیز پاکستانی کا سردار عثمان بزدار کے بارے میں ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

ڈی جی خان میں پرائیویٹ یونیورسٹی بنانے والے اوورسیز پاکستانی کا سردار عثمان ...
ڈی جی خان میں پرائیویٹ یونیورسٹی بنانے والے اوورسیز پاکستانی کا سردار عثمان بزدار کے بارے میں ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں نئی بننے والی نجی یونیورسٹی ’غازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز‘کو  پنجاب کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد ڈی جی خان میں طلباء طالبات کے لئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ،نجی یونیورسٹی کےصدر اور معروف کاروباری شخصیت سردار عبد الکریم خان کھوسہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق  ’غازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز ڈیرہ غازی خان کے صدر سردار عبد الکریم خان کھوسہ نے ’ڈیلی پاکستان ‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے میں گذاری، ڈیرہ غازی خان میں 300 بستر کا ہسپتال اور طلباء و طالبات کے لئے غازی نیشنل انسٹیوٹ انجینئرنگ اینڈ سائنسز یونیورسٹی کا قیام میری زندگی کا بڑا مقصد تھا ،یونیورسٹی کی تعمیر کے دوران مجھے میرے کئی جاننے والوں نے بیورو کریسی کے روایتی ہتھکنڈوں اور حکومتی بلیک میلنگ سے ڈرانے کی کوشش بھی کی جبکہ کئی مرتبہ مجھے بیوروکریسی کے طور طریقوں سے مایوسی بھی ہوئی ،صوبائی وزیرتعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے مجھے بڑا حوصلہ دیا تاہم پنجاب کابینہ سے یونیورسٹی کےچارٹر کی منظوری کےموقع پر مجھے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شخصیت نے حیران کردیا ،میں نے اپنی زندگی میں سردار عثمان بزدار جیسا بردبار اور درویش منش سیاست دان نہیں دیکھا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے میرے اس میگا پراجیکٹ میں جس خوشی کا اظہار کیا اور جس انداز میں میرا حوصلہ بڑھایا ،اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

سردار عبدالکریم کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں سینکڑوں سیاست دانوں سے ملا ہوں تاہم سردار عثمان بزدار حقیقی معنوں میں پنجاب کے ایسے وزیراعلیٰ ہیں جن کا دل اپنے صوبے کے عام عوام سے جڑا ہوا ہے،ڈیرہ غازی خان میں سردار عثمان بزدار نے ایسے ایسے کام کردیئے ہیں جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا سپوت ہونے کا حق ادا کیا ہے،وہ صیح معنوں میں پورے صوبے خصوصا پسماندہ اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کا جال بچھانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئےہیں،دنیا وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو مرضی کہتی رہے تاہم سچی بات یہی ہے کہ ان جیسا غریب پرور ،درویش منش وزیر اعلیٰ پنجاب کی تاریخ میں نہیں دیکھا گیا ۔