ملک میں کورونا کے وار جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں ایک شخص جاں بحق

 ملک میں کورونا کے وار جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں ایک شخص جاں بحق
 ملک میں کورونا کے وار جاری، گزشتہ24گھنٹوں میں ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کے وار بدستور جاری، گزشتہ روز کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، ملک بھر میں اب تک 30ہزار370افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز 16ہزار 165ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 40افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں اب بھی 111کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ 
ملک میں اب تک 15 لاکھ 27ہزار 956کروناکے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 94ہزار 141افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،سب سے زیادہ کورونا کے مریض سندھ سے سامنے آئے جہاں سے 5لاکھ 76ہزار769جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 6ہزار 18مریض سامنے آئے ۔