ساہیوال نہر میں ڈوبنے والی کار سے 2 لاشیں نکال لی گئیں

ساہیوال نہر میں ڈوبنے والی کار سے 2 لاشیں نکال لی گئیں
ساہیوال نہر میں ڈوبنے والی کار سے 2 لاشیں نکال لی گئیں

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ساہیوال میں گزشتہ رات نہر میں گرنے والی کار سے 2 لاشیں نکال لی گئیں،کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے نہر لوئر باری دوآب میں گری تھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ساہیوال نہر میں گرنے والی کار میں 6لوگ سوار تھے ، حادثے کے بعد ایک راہ گیر نے نہر میں چھلانگ لگاکر 4 افراد کو بچالیا تاہم 2 افراد گاڑی سمیت نہر میں ڈوب گئے۔ریسکیو حکام کا بتاناہے کہ کار میں سوار 6 افراد دوست تھے جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ان کی شناخت زین اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔