برطانوی پارلیمنٹ میں موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے الزام پر رکن اسمبلی نے کیا کیا؟ جانئے

برطانوی پارلیمنٹ میں موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے الزام پر رکن اسمبلی نے ...
برطانوی پارلیمنٹ میں موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے الزام پر رکن اسمبلی نے کیا کیا؟ جانئے
سورس: Twitter/@neil_parish

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی رکن اسمبلی نیل پاریش نے اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر پورن مووی دیکھنے کا الزام سامنے آنے پر رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نیل پاریش نے رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔چند روز قبل 65 سالہ نیل پاریش کی پارلیمنٹ کے اندر اجلاس کے دوران اپنے موبائل پر پورن مووی دیکھتے ہوئے کیمرے کی نظروں میں آگئے تھے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پورن مووی دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی جماعت کے ارکان اور عوام کا نیل پاریشن پر مستعفٰی ہونے کا دباؤ تھا۔نیل پاریش نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں ٹریکٹر کی ویب سائٹ سرچ کر رہا تھا لیکن اس کے ہم نام ایک پورن سائٹ کھل گئی اور چند لمحے میں نے دیکھ بھی لی جو کہ پاگل پن کے سوا کچھ نہ تھا۔

مزید :

برطانیہ -