وزیر اعظم نے پی کے ایل آئی میں سہولیات غیر تسلی بخش قرار دے دیں

وزیر اعظم نے پی کے ایل آئی میں سہولیات غیر تسلی بخش قرار دے دیں
وزیر اعظم نے پی کے ایل آئی میں سہولیات غیر تسلی بخش قرار دے دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعطم شہباز شریف کے زیر اہتمام پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیر اعظم نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات غیر تسلی بخش قرار دے دیں۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق اجلا س میں وزیر اعظم شہباز شریف کو  پی کے ایل آئی کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ،بتایا گیا کہ گزشتہ سال 290کڈنی اور 190لیور ٹرانسپلانٹ کئے گئے ،ان مریضوں میں سے صرف 17 فیصد افراد کو ہی مفت علاج کی سہولت دی گئی ۔ وزیر اعظم کو ہسپتال کے ساتھ نرسنگ یونیورسٹی منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ،وزیر اعظم کا پی کے ایل آئی منصوبے کی تکمیل میں کوتاہی برتنے پر اظہار افسوس،وزیر اعظم نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات غیر تسلی بخش قرار دے دیں۔