اسلام آبادہائیکور ٹ کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتارنہ کرنے کا حکم

اسلام آبادہائیکور ٹ کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتارنہ کرنے کا حکم
اسلام آبادہائیکور ٹ کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتارنہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو امریکا واپسی پر گرفتارکرنے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے توہین مذہب کے خلاف درج مقدمات کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں ۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شہباز گل کہاں پر ہیں ، پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ شہباز گل اس وقت امریکا میں ہیں وہ 28اپریل کو امریکا روانہ ہوئے 4مئی کو ان کی واپسی ہے، پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے سے موقف اختیار کیا گیا کہ جس دن وقوعہ ہوا اس دن شہباز گل امریکامیں تھے ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مقدمات درج کیے گئے،حکومت کو شہبازگل کی گرفتاری سے روکا جائے، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -