موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کتنے ارب ڈالرز کے قرضے دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانیے

موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کتنے ارب ڈالرز کے قرضے ...
 موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کتنے ارب ڈالرز کے قرضے دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلیےایشیائی ترقیاتی بینک  نے  اربوں ڈالرز کے قرضے دینے کا اعلان کر دیا ۔ اور یہ  نئےقرضے  کلائمنٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو  دیئے جائیں گے ۔

" ایکسپریس نیوز " کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیائی ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے "کلائمیٹ چینج فنانسنگ"کے نئے پروگرام کا اعلان کیا۔ آئی ایف کیپ فنانسنگ پروگرام کے تحت 2030 تک 100 ارب ڈالرز کے فنڈز کا منصوبہ ہے۔ ایشیاء پیسفک ریجن میں ایک سال سے جاری موسمیاتی آفات کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز کا انتظام کیا جائے گا۔ متاثرہ ممالک کو 3 ارب ڈالرز کی گارنٹی کی صورت میں 15 ارب ڈالرز کے قرضے دیئے جائیں گے۔اس حوالےسے اے ڈی بی نے ڈنمارک، جاپان، کوریا، برطانیہ اور امریکا کو اہم ابتدائی پارٹنر قرار دے دیا ہے۔