"دونوں میں سے ایک تو کنفرم اجڑے گی" 

"دونوں میں سے ایک تو کنفرم اجڑے گی" 

  

تحریر :عوامی لکھاری

گامے نے اپنی 2 بیٹیوں کی دھوم دھام سے شادی کی۔ ایک کی زمیندار کے گھر اور ایک کی کمہار کے گھر۔

ایک سال کے بعد گاما اپنی ان دونوں بیٹوں کو ملنے ان کے گھر چلا گیا۔ 
پہلے زمیندار کے ہاں بیاہی بیٹی کے گھر  گیا اور اس سے پوچھا ،بیٹی آپ کے کیا حالات چل رہے ہیں؟

اس نے کہا ،ابا جی دعا کریں بارشیں ہوں اگر بارشیں نہ ہوئیں تو فصل اچھی نہیں ہو گی اور ہم اجڑ جائیں گے۔
اس کے بعد گاما  کمہار کے گھر جو بیٹی بیاہی تھی اس کے گھر گیا ، اس سے حالات پوچھے،

تو بیٹی نے کہا!   ابا جی دعا کریں کہ بارشیں نہ ہوں وگرنہ جتنے برتن بنائے ہیں اور پالش نہیں ہوئے وہ سب ضائع ہو جائیں گے اور ہم اجڑ جائیں گے۔
گاما پریشان پریشان اپنے گھر واپس آ گیا۔

بیوی نے پریشانی کی وجہ پوچھی تو گاما ٹھنڈی آہ بھر کر بولا
"دونوں میں سے ایک تو کنفرم اجڑے گی" 

مزید :

لافٹر -